9 نومبر، 2013، 9:45 AM

فلپائن

فلپائن میں سمندری طوفان ہیان سے 100 افراد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان ہیان سے 100 افراد ہلاک

مہر نیوز/9 نومبر/2013ء: فلپائن میں تباہ کن سمندری طوفان ہیان کے باعث 100سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن میں تباہ کن سمندری طوفان ہیان کے باعث 100سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔275 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہوائیں اور 19 فٹ اونچی لہریں تباہی مچاتی ہوئی لیاتی ،بوریکے اورسامار کے جزائر سے ٹکرائیں فلپائن میں طوفان سے متاثرہ 10لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے۔متاثرہ علاقوں میں نظام زندگی معطل ہے۔تیز ہواوٴں سے ساحلی علاقوں میں گھروں کی چھتیں اڑ گئیں اور سیکڑوں درخت جڑ سے اکھڑگئے۔حکام نے شدید بارش کی وجہ سے وسطی فلپائن میں بس اورریل سروس بند کررکھی ہے جبکہ 200پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوج اور ریسکیو ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ فلپائن مین تباہی مچانے والا خطرناک ترین طوفان چین کی طرف بڑھ رہاہے۔

News ID 1830178

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha